کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) کوئٹہ سریاب لنک شاہوانی روڈ پر دلخراش واقعہ۔ نامعلوم مسلح ملزمان نے چوکیدار اور اس کے دوست کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر ذبح کر کے قتل کردیا، 22 سالہ ضیاءالرحمن اور اس کے دوست شاہد گل کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔ مقتول ضیاءضیاءالرحمن لورالائی اور دوست شاہد گل لکی مروت کا رہائشی تھے، مقتول ضیاءالرحمن پلاسٹک کے گودام میں چوکیدار تھا۔
علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے کلی خلی میں مبینہ پولیس مقابلہ۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں قانونی کارروائی اور شناخت کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیئے۔ ہلاک افراد مبینہ طور پر ڈاکو تھے۔ فوری طور پر ہلاک افراد کی شناخت نہ ہوسکی ہے ۔
