خضدار اور مستونگ سے 3 نوجوان جبری لاپتہ ۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ بازار سے گزشتہ روز فورسز نے دسویں جماعت کے طالب علم عدنان نامی نوجوان کو ایک دکان سے حراست میں لینے بعد لاپتہ کردیا ۔
اس طرح اطلاعات ہیں کہ رواں مہینے 9 تاریخ کو عزیز آباد مستونگ سے طالب علم سیف اللہ ابابکی کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے ۔
علاوہ ازیں زہری سے پاکستانی فورسز نے 3 سال سے جبری لاپتہ ممتاز کے داماد اسماعیل جتک سکنہ زہری کو تین روز قبل خضدار شہر سے حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
آپ بھی جانتے ہیں ۔
ممتاز بلوچ کو پاکستانی فورسز نے 6 ستمبر 2022 کو تیسری بارحراست میں لینے بعد لاپتہ کردیا ہے ۔

