خضدار ( ویب ڈیسک ) ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں آج شام پاکستان آرمی کی جانب سے ایک مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے جن میں ممکنہ طور پر سویلین بھی شامل ہیں۔ تاہم علاقے میں مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث مزید تفصیلات حاصل کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
مزید معلومات موصول ہونے پر خبر کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔