بلوچستان ٹوڈیز ٹیم کی جانب سے وضاحت کی جاتی ہے کہ بلوچستان ٹوڈے کی ڈیجیٹل میڈیا کے مختلف ایپس ،واٹسپ ،ٹیلی گرام ،فیس بک ،ایکس ، بلیوسکائی ،تھریڈ،گوگل بلاگ پر روزانہ کی تازہ ترین خبریں سیاسی ،سماجی ،جنگی ،کرائم ،کھیل ،موسم ،آفات سمیت دیگر ،شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والی خبریں روزانہ اپڈیٹ کی جاتی ہیں ،اس کے علاوہ خصوصا رزانہ صبح کے وقت دن بھر کے بلوچستان سے وابسطہ علاقائی خبریں یوٹیوب چینل پر اردو اور براہوئی دونوں زبان میں شائع کی جاتی ہیں ۔
خبریں شائع کرنے کیلے بلوچستان ٹوڈے کسی سیاسی ،سماجی ،حتی کہ،مذہبی ،اور کسی بھی آزادی پسند مسلح تنظیم کی نمائندگی کرتی ہے نہ ہی کسی کو نیچا دکھانے کیلے ہماری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے ۔
ہمارے ادارہ کا مقصد ہر حال میں سچی خبریں شائع کرنا ہے ،کسی بھی پارٹی،گروہ، تنظیم ،
کی خبریں جن میں خبریت اور صحافتی زبان استعمال ہو کسی رکاوٹ کے بغیر شائع کیئے جاتےہیں ۔
بلوچستان ٹوڈے دیگر عالمی اہم خبروں کے علاوہ پچھلے تقریبا پانچ سال سے کسی بھی پارٹی تنظیم کے ڈکٹیشن کے بغیر عوامی قومی مفاد کو مد نظر رکھ کر مقبوضہ بلوچستان میں فورسز کی جانب سے جاری مظالم کو اجاگر کرتا چلا آرہاہے، دوسری جانب کسی بھی جماعت پارٹی تنظیم چاہئے وہ کسی کا بھی بیان ہو اگر وہ بلوچ قوم کی حقوق کی پاسداری کرتاہو ہم بلا جھجھک شائع کرتے آر ہےہیں ،اس کیلے ہمارے ادارہ کا صحافتی ماضی سب کے سامنے عیاں ہے ۔ ہم نے کبھی کسی بھی جماعت ،تنظیم کے فریق نہیں بنے ہیں، آئندہ بھی ہمارا ادارہ اپنی آزاد حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی صحافتی مشن کو اس طرح جاری رکھے گا ۔
ہم یہاں وضاحت کریں کہ کچھ بلوچ تنظیم یا جماعتوں کے کارکن بلوچستان ٹوڈے کے خلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں جوکہ ایک افسوس ناک عمل ہے ،اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ بلوچستان ٹوڈے میں شائع ہونے والے خبریں ہمارے خلاف ہیں یا ہماری خبریں شائع نہیں کرتے تو ،وہ اپنی غلط فہمی دور کریں ،ہم کسی کی خبر، بیان شائع کرنے کے پابند نہیں ہیں نہی ہم کسی تنظیم پارٹی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔
اس ادارہ کے پلیٹ فارم پر خبریں دینا ہمارا انفرادی فعل ہے ،اور فری لانس صحافی کے طورپر ہم کسی کو ہیرو یا زیرو بنانے کیلے خبریں شائع نہیں کرتے بلکہ مظلوم کی آواز بن کر اپنی گنجائش کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔
ہمارے دروازے سب جماعتوں ،پارٹیوں تنظیموں کیلے کھلے ہیں ،اگر کوئی بھی اپنی پریس ریلیز خبر بھیج دے ہم اس بیان خیر کو شائع کرنے کی کوشش کریں گے ۔
ایک وضاحت یہ بھی لازمی ہے کہ جب سے یہ ادارہ خبروں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،زیادہ تر ذمہداریاں ایک ہی فرد الیاس بلوچ کے سر ہیں ،وہی تمام خبریں شائع کر تے آرہے ہیں ۔ چاہئے وہ پرنٹ خبریں ہوں یا یوٹیوب کی اردو ،براہوئی خبریں ،اسکرپٹ رائیگ ،ریکارڈنگ ،ایڈنگ یعنی 80 فیصد کام وہ تن تنہا کرتے آرہے ہیں ۔
لہذا ہماری بلوچ قوم سے التماس ہے کہ وہ پروپیگنڈہ مافیا سے ہوشیار رہیں اور انکے پروپیگنڈہ میں مت آئیں ۔
اگر ہمیں کریڈٹ نہیں دے سکتے تو آپ کو راستے میں رکاوٹ پیدا کرنے کا حق بھی نہیں ہے ۔
یاد رہے یوٹیوب چینل تین تین بار اور فیس بک پیج دسیوں بار ہماری خبروں کی بلوچ آزادی پسندوں کی کاروائیوں کی خبریں پوسٹ کرنے کی وجہ سے بند کردیئے ہیں ،لیکن ہم نے چیونٹی کی طرح ہمت نہیں ہاری ہے پھر نئے سرے سے چینل اور پیج کھول دیئے ہیں۔
ادارہ ۔