سوراب پولیس کی بروقت کارروائی، چھینی گئی پروبکس گاڑی برآمد، تین افراد گرفتار، مرکزی ملزم فرار ہونے کامیاب۔

 


سوراب (بلوچستان ٹوڈے)سوراب پولیس نے دشت کھٹائی کے مقام پر شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی پروبکس گاڑی کو کامیاب کارروائی کے دوران سوراب گریڈ ایریا سے برآمد کر لیا ہے جبکہ تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم واردات کا مرکزی ملزم  فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، متاثرہ شہری سے پروبکس گاڑی اس وقت چھینی گئی جب وہ دشت کھٹائی کے علاقے سے گزر رہا تھا واردات کی اطلاع ملتے ہی سوراب پولیس نے نہایت مستعدی سے علاقے کی ناکہ بندی کی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گاڑی کا سراغ لگایا اور گاڑی سوراب کے گریڈ ایریا سے برآمد کر لی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن سے ابتدائی تفتیش جاری ہے تاہم مرکزی ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے پولیس نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ جلد مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ، علاقہ مکینوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post