کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچستان میں دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔
کوئٹہ میں جمعہ کی شام چھ بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس معطل ہونا شروع ہوئی۔
سرکاری حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کے سبب موبائل فون انٹرنیٹ سروس چھ ستمبر رات نو بجے تک معطل رہے گی ۔ موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس سے قبل سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان بھر میں موبائل فون سروس 6 اگست سے 31 اگست تک معطل کی گئی تھی۔ جس کے بعد ہائیکورٹ نے صوبے میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر طویل عرصے تک موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش سے طلبا کے علاوہ آن لائن کاروبار کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔