پسنی مولانا ہدایت رحمان کے کارندوں نے زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے ،پریس کانفرنس

 


پسنی ( نامہ نگار )  پَسِنی  کے رہائشی رضا مراد ولد عبدل نے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس  کرتے کہاکہ، میرا تعلق وارڈ نمبر 7 ریک پشت پسنی سے ہے۔ ہمارے خاندانی  آباواجدادی اراضیات زمینوں پر کچھ قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے اور کئی قبضہ جاری و برقرار ہے ۔
پریس کانفرنس کرنے کا مقصد یہ ہے کہ میں اعلی احکام تک یہ پیغام پہنچاؤں کہ اور ان سے اپیل و گزارش کرتا ہوں کہ وہ ہمارے مسائل پر توجہ دیں اور ہمارے مسئلے کو حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں ، کانفرنس کے ذریعے میڈیا اور عوام پر واضع کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس اپنی ذاتی 26 ایکڑ زمینوں کے قانونی دستاویز بطور ثبوت موجود ہیں جو میرحمت شرقی پر واقع ہیں، جس میں 16 ایکڑ ہمارے احوالے اور 10 ایکڑ پر ناخدا رزاق جیسے قبضہ گیر جو مولانا ہدایت الرحمان کی پشت پنائی و حمایتی ہیں۔ ان لوگوں نے ہمارے زمینوں پر قبضہ کررکھا ہوا ہے جو کہ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے جسکے قانونی دستاویز ہمارے پاس موجود ہیں۔
اسکے باوجود ہم پر ذیادتی اور زبردستی کیا جارہا ہے اور مختلف فون کالز کے ذریعے ہمیں حراساں و سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post