کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچستان اسٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے تعلیمی اداروں کی ملٹرائیزیشن،لسبیلہ اور خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلباء کی مختلف طریقے سے جاری ہراسمنٹ سمیت طلباء کی معطلی اور تشدد و گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاجی سلسہ جاری رہا۔
گذشتہ روز کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور لوامز یونیورسٹی میں بھی ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں طلباء سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے طلباء کا ساتھ دیا۔
شرکا نے طلباء کی ہراسمنٹ اور تشدد کیخلاف نہ صرف اپنی آوز بلند کی بلکہ فوراً اس عمل کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسطرح کے عمل نہ صرف طلباء کو تعلیم سے دور کرنے کی وجہ بن سکتی ہے بلکہ والدین پر بھی ذہنی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار بن سکتی ہے۔ جو کہ تعلیم کے بجائے تعلیم دشمنی کے ماحول پیش کریگی جس کی بیخ کنی ضروری ہے ۔