حب چوکی جمیعت علماء اسلام کا احتجاج، دارو ھوٹل کے قریب کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ بند



حب ( نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام (حب) کی جانب سے مسلم آبادی میں نئے شراب خانے کھولنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مظاہرہ مولانا یعقوب ساسولی، مولانا گل حسن، مولانا محمد اسلم، مولانا عبداللہ نائب امیر الہ آباد ٹائون، حافظ محمد یونس، کریم سمالانی سالار ضلع حب، حافظ نور احمد، حافظ عبداللہ خالق، عزت اللہ کشانی،اور دیگر علمائے کرام کی سربراہی میں جاری ہے۔

مظاہرین نے دارو ہوٹل کے قریب کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ کو بند کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شرکاء نے نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں شراب خانوں کی اجازت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post