تربت ایف سی کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال لائی گئی دو نعشوں کی شناخت ہو گئی۔

 


تربت ( بلوچستان ٹوڈے ) تربت گزشتہ روز (جمعہ)کو  ایف سی نے چار لاشیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی تھیں جن میں سے دو کی شناخت کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالستار ولد جام خالد اور طارق علی ولد حاجی حمزہ کو 19 نومبر 2024 کو ضلع گوادر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ دونوں کا تعلق ضلع کیچ کی تحصیل دشت شولیگ سے تھا۔

ان کی نمازِ جنازہ آج (ہفتہ) شام 4 بجے دشت شولیگ کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post