خضدار (نامہ نگار )سب تحصیل مولہ کے علاقے جھالڑی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق سب تحصیل مولہ کے علاقے جھاٰلڑی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ذبیح اللہ ولد امان اللہ قوم جلبزئی جان بحق ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
علاوہ ازیں جھل مگسی بی ایریا گوٹھ لنڈا میں ملزم اعجاز مگسی نے اپنی بیوی مسماة ریحانہ کو سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر
کے قتل کردیا، ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ لیویز نے لاش قبضہ میں لیکر اسپتال منتقل کیا گیا ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
دریں اثناء مستونگ
میں شوہر کے مبینہ تشدد سے منجھو شوری کے رہائشی دو بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی ۔