کیچ ( نامہ نگار ) ضلع کیچ فورسز بس پر خودکش حملہ ،حکام کے مطابق 6 بسوں پر مشتمل فوجی قافلے کو دشت میں کنچتی کراس کے مقام پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی اور بعدازاں مسلح افراد نے قافلے پر حملہ کردیا ۔
واقعہ کی ذمہداری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کیا ہے ۔انھوں نے کہاہے کہ تنظیم کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے آج کیچ کے علاقے دشت میں قابض پاکستانی فوج کی بسوں کے ایک قافلے پر سی پیک روڈ پر فدائی حملہ کرکے درجن سے زائد فوجی اہلکار ہلاک کر دیئے۔
ترجمان نے کہاہےکہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔ تفصیلی بیان میڈیا کو جلد جاری کیا جائے گا۔