تربت ( نامہ نگار ) تربت یونیورسٹی کے طالب علم نیشنل پارٹی کی صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر حفیظ علی بخش کے بھائی شاہ زیب علی سے اج صبح مسلح افراد نے تربت یونیورسٹی جاتے ہوئے ڈنگر تھانہ کے حدود میں ایم 8 شاہراہ پر زبردستی موٹر سائیکل ،موبائل فون اور ان کا بٹوا چھین لیا۔
حفیظ علی بخش کے مطابق ان کا بھائی صبح اپنی موٹر سائیکل پر یونیورسٹی جارہا تھا جنہیں ایم 8 شاہراہ پر پر ایک موٹر سائیکل پر سوار تین نقاب پوشوں نے روک کر لوٹ لیا۔
انہوں نے کہا کہ تربت میں امن و امان کی صورت حال روز بروز مخدوش ہوتی جارہی ہے، شہر کے اندر لوگ محفوظ نہیں ہیں، چوری اور ڈکیتی کی واردات معمول بن گئے ہیں جن کی روک تھام کے لیے پولیس اپنا کام بخوبی انجام دینے میں ناکام نظر آرہی ہے۔