راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق 20 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد جن میں تین افغان نژاد اور دو خودکش بمبار شامل تھے، ہلاک ہوگئے۔
تاہم آئی ایس پی آر نے مقتولین کی سکونت اور نام جاری نہیں کیئے ہیں ،علاقہ ذرائع کا کہنا ہے آئی ایس پی آر ہمیشہ جھوٹی خبریں پھیلاکر فورسز کی دہشت گردی کو چھپانے ہیں یہی وجہ ہے کہ نام جاری نہیں کیے گئے ہیں ،خدشہ ہے کہ انھیں جعلی مقابلے میں ماراگیا ہے ،مزکورہ افراد پہلے سے ہی شاید انکے تحویل میں تھے ۔