شال بی این پی سربراہ پر خود کش حملہ وہ محفوظ رہے ،6 کارکن ھلاک 30 زخمی

 


شال ( بلوچستان ٹوڈے)  مقبوضہ بلوچستان  کے مرکزی شہر شال میں  بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی گاڑی کو  سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر ہونے والے عوامی اجلاس کے اختتام پر خودکش بمبار نے نشانہ بنایا تاہم سردار اختر مینگل محفوظ رہے ،لیکن 6 کارکن ھلاک جبکہ 30 سے زائد ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں چھ کارکن جاں بحق ہوگئے، جن میں سے دو کا تعلق نوشکی سے ہے۔

سردار اختر مینگل، محمود خان اچکزئی اور دیگر کئی رہنما اس اجتماع میں شریک تھے جو سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر منعقد ہوا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post