کوئٹہ ( بلوچستان ٹوڈے ) بِسیمہ بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ دونوں افراد کی لاشیں بَسیمہ سول ہسپتال منتقل کر دی گئے ۔ ذرائع کے مطابق تاحال مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی کیونکہ ان کے پاس کوئی قومی شناختی کارڈ موجود نہیں تھا۔
کراچی سے لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا۔
کراچی سے 19 اگست کو لاپتہ کیے گئے سلمان ولد شاھداد ساکن پروم بازیابی کے بعد گھر پہنچ گئے۔
مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا
قلات کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
قلات کے محلہ چار باغ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد خاتون کی نعش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔
دریں اثناء تربت دشت کے مقام پر ٹریفک حادثہ، ایگزیو گاڑی الٹنے سے دشتی بازار کے رہائشی دو افراد مولا بخش ولد کمال دین اور کمال جاں بحق، عرب امارات اور زوربازار کے رہائشی نعت ولد معیار شدید زخمی، ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیئے گئے ۔