حب ( نامہ نگار ) بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں فیکٹریوں سے ماحولیاتی آلودگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے فیکٹریوں کے زہریلے دھویں سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں زیریلی آلودگی پھیلانے والی یہ تمام فیکٹریاں موجودہ ہیں ، محکمہ ماحولیات کے افسران کے ملی بھگت سے چل رہی ہیں جن فیکٹریوں میں دھواں زیادہ ہے وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر ہائیٹ ایریا میں زیریلی آلودگی پھیلا رہے ہیں۔
شہریوں کا الزام ہے کہ زیریلی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے بھاری رقم رشوت ماہانہ لے کر ان کو رات کی تاریکی میں چلائی جاتے ہیں رات کی تاریکی میں ہائیٹ ایریا اس زہریلے دھوئیں کی لپیٹ میں ہوتا ہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.