ڈیگاری بانو بی بی قتل کیس ایک اور اہم ملزم گرفتار

 


کوئٹہ(ویب ڈیسک) بانو بی بی قتل کیس، پولیس نے سردار زادہ میر حیات خان ساتکزئی کو گرفتار کر لیا۔

بانو بی بی قتل کیس میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر پولیس نے سردار زادہ میر حیات خان ساتکزئی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، میر حیات خان ساتکزئی کو جاری تحقیقات کے دوران حراست میں لیا گیا۔ اس سے قبل سردار شیرباز ساتکزئی اور بانو بی بی کی والدہ سمیت متعدد ملزمان گرفتار کیئے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ بانو بی بی قتل کیس نے سوشل میڈیا پر  شدید عوامی ردعمل پیدا کیا تھا، اور متاثرہ خاندان نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post