خضدار ( بلوچستان ٹوڈے )جمعیت طلباء اسلام ضلع خضدارکے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ ہم تمام طبقہ ہائے کے لوگوں سمیت ، متعلقین، شاگردان اور محبانِ جمعیت سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ جمعیت علماء اسلام ضلع خضدارکے ضلعی جنرل سیکرٹری، مولانا عنایت اللہ رودینی ،
مدیر جامعہ اشاعت الاسلام، کھنڈ خضدار)،
ان دنوں علالت کے باعث زیرِ علاج ہیں۔
مولانا حفظہ اللہ کا شمار نہ صرف خضدار بلکہ بلوچستان کے جید علماء کرام میں ہوتا ہے۔ آپ کی دینی، جماعتی، علمی، اصلاحی و سماجی خدمات اہلِ علم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
ہم سب اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عاجزانہ دعا کرتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ مولانا عنایت اللہ رودینی صاحب کو مکمل، جلد اور دائمی صحتِ کاملہ عطا فرمائے، اور انہیں دوبارہ انسانیت کی خدمت کے لیے تندرستی و توانائی کے ساتھ کھڑا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
تمام متعلقین سے خصوصی دعاؤں کی اپیل ہے۔
