صحبت پور (ویب ڈیسک) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور قوم پرست رہنما نواب محمد اکبر خان بگٹی کی 19ویں برسی کے موقع پر صحبت پور میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ شہر بھر میں کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب رہی۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کیے۔ واضح رہے کہ نواب اکبر بگٹی کی برسی کے موقع پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی ہڑتال کی گئی۔