چمن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چمن میں روغانی تھری کے علاقے میں پولیو ایریا سپروائزر کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔ مقتول ایریا سپروائزر حافظ قادر ولد حاجی فدا محمد دو خواتین ورکرز کے ہمراہ فیلڈ میں معمول کی سرگرمیوں میں مشغول تھے کہ اس موقع پر نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔ جبکہ خواتین ورکرز گھر کے اندر موجود ہونے کے باعث محفوظ رہیں۔ مقتول کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لیویز نے مزید کارروائی کا آغاز کردیا۔