مستونگ اور کیچ میں فورسز پر حملہ



مستونگ، کیچ ( ویب ڈیسک ) مستونگ کے علاقے میں حکام کے مطابق قریبی پہاڑوں سے آنے والے مسلح افراد نے ایف سی اور کسٹمز پر فائرنگ کی اور راکٹ کے گولے فائر کیے

جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ مند میں  شدید فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاعات ہیں ۔

دوسری جانب مستونگ میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔

علاوہ ازیں گوارکوپ میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، شدید فائرنگ و دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

پنجگور میں  نصیر خان نوری چوک کے قریب قائم پاکستانی فورسز ایف سی ناکے پر نامعلوم سمت سے دستی بم پھینکا گیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post