خضدار ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خضدار صغریٰ بی بی نے پریس کانفرنس میں اسامہ خدرانی سمیت دیگر پر اغوا اور جنسی زیادتی کی الزام عائد کی تھی۔
آپ کو علم ہے مزکورہ ملزمان نے لڑکی کو گھر کے قریب سے گاڑی میں اغوا کرکے لے گئے اور چھے گھنٹے تک اپنے پاس رکھ کر اس کی ریپ کی ۔
لیویز نے کمشنر قلات ڈویژن و ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا۔
خضدار: صغریٰ بی بی نے اغوا کے واقعے پر شدید ردعمل اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔
شہریوں نے ملزمان کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی، شہریوں نے فوری سزا پر زور دیایے۔
اغوا کے واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے شہریوں نے جرائم پیشہ افراد سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے ایسے جرائم پیشہ افراد کو پاکستانی فورسز خفیہ اداروں اور شفیق مینگل جیسے قومی قاتلوں کی حمایت حاصل ہے ،وہ کسی بھی شہری کو اغوا قتل یا اس کی ریپ کرنے کیلے کھلے چھوڑ دیئے گئے ہیں ۔