ڈھاڈر ( نامہ نگار ) بولان میں واپڈا کے خلاف مظاہرہ، متعدد گرفتار، شاہراہ بحال ، بولان کے علاقے ڈھاڈر میں نیشنل ہائی وے پر الیوسف پیٹرول پمپ کے قریب شہریوں نے واپڈا کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کو معطل کردیا۔
پولیس اور لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لےلیا اور احتجاج کو منتشر کردیا، جس کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔