ہرنائی میں ڈیتھ سکواڈ کے کارندے کی ہلاکت اور فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

 


ہرنائی ( مانیٹرنگ ڈیسک )7 اگست کو ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے زرغون غر میں فائرنگ کرکے ڈیتھ سکواڈ کے اہم کارندے نوراللہ دومڑ ولد ابراہیم دومڑ کو ہلاک کیا۔

نوراللہ دومڑ قابض پاکستانی فوجی و خفیہ اداروں کی ایماء پر بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں اور شہادتوں میں ملوث ہونے کے علاوہ فوجی آپریشنز میں سہولت کاری کرتا تھا۔

نوراللہ دومڑ کی طرح ہرنائی میں دیگر متعدد ضمیر فروش کارندے ہمارے ہٹ لسٹ پر ہیں جنہیں جلد عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

مزید برآں 13 اگست کو ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے خوست میں قابض پاکستانی فورسز پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا، حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post