منگچر مسلح افراد کا حملہ ،گرڈ اسٹاف اور سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا دیا فائرنگ کرکے مشینری کو نقصان پہنچادیا

 


کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ شب 132kVزرد غلام جان منگچر گرڈ اسٹیشن میں تقریبا 20 مسلح افراد زبردستی داخل ہوئے جسکے بعد انھوں گرڈ اسٹاف اور سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا دیا۔ ترجمان نے کہا کہ مسلح افراد نے گرڈ اسٹیشن میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گرڈ اسٹیشن کے کنٹرول روم ، ہائی پاور ٹرانسفارمر اور وہاں پر موجود سی ٹیز، کنزرویٹو ٹینک، ریڈیٹر ٹیوب، اے سی، ڈی سی پینل، آگزیلری پینل اور دیگر برقی آلات کو نقصان پہنچایا۔اسکے علاوہ مسلح افراد نے گرڈ اسٹیشن میں تھوڑ پھوڑ بھی کیئے اور اپنے ساتھ ایک 12بور رائیفل بھی لے گئے۔ترجمان نے کہا کہ مسلح افراد نے کیسکو اسٹاف کو گرڈ چھوڑنے کی دھمکی بھی دے دی۔بعد ازاں کیسکو نے قانونی کاروائی کے لیئے مزکورہ واقعہ کی ایف آئی آر کے اندراج کے لئے تحریری درخواست متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع کرا دی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ شب ایک مرتبہ پھر چوروں نے کچلاک بائی پاس کے قریب 132kVیارو۔انڈسٹریل ٹرانسمیشن لائن پر رسیوں کے زریعے تکنیکی خرابی پیدا کر دیئے۔بعد ازاں کیسکو اسٹاف نے رات گئے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ پیٹرولنگ کی۔ اس دوران چوروں نے ٹرانسمیشن لائن کے  تقریبا 700میٹر کنڈکٹرز اور دیگر برقی آلات چوری کر لیئے۔کیسکو نے مذکورہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر اور قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں تحریری درخواست جمع کرادی ہیں۔ تاکہ ان چوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔
واضح رہے  کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران صوبہ کے مختلف علاقوں کوئٹہ، مستونگ، قلات، دشت اور سبی میں برقی تنصیبات کو چوری کرنے اور انھیں نقصان پہنچانےکے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے اس سلسلے میں کیسکو نے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیئے ٹرانسمیشن لائنز کے کنڈکٹرز اور دیگر برقی آلات چوری کرنے والوں کی نشاندہی میں کیسکو سے تعاون کریں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post