قلات ( ویب ڈیسک) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ قلات اسکلکو کے علاقے گواندان سے قبائلی رہنماء
میر خضر حیات ولد محمد حیات قوم شاہوانی سکنہ اسکلکو کی نعش برآمد، بتایا جارہاہے کہ انھیں مسلح افراد نے ان کے گھر سے چند روز قبل اغواء کیا تھا۔
قلات پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب تحصیل جوہان کے علاقے نرمک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار بھلو خان ولد گدائی قوم لہڑی سکنہ نرمک ھلاک ہوگیا ۔
قلات پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا،تاہم واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔