مقبوضہ بلوچستان کے متعدد علاقوں میں قابض فورسز کیمپ ،چوکیوں ،دفاتر ،ٹاور پر مسلح افرا کا حملہ

 


شال  (بلوچستان ٹوڈے)  مقبوضہ بلوچستان کے متعدد علاقوں میں فورسز کیمپ ،سرکاری دفاتر اور ٹاور پر حملے ۔ تفصیلات کے مطابق کولواہ کے علاقہ ڈنڈار میں نامعلوم مسلح افراد نے مرکزی کیمپ کو راکٹ لانچر اور دیگر اسلح سے حملہ کرکے نقصان پہنچا دیا ۔
 
آج بارہ بجے مسلح افراد نے جھاؤ داروکوچہ میں فورسز کیمپ کی حفاظتی چوکی پر اسنائپر حملے کیے،علاقائی زرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان پہنچا۔

مستونگ کھڈکوچہ تحصیل میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر گذشتہ مسلح افراد کا حملہ، متعدد دھماکوں و فائرنگ کی آواز سنی گئی

گزشتہ شب مسلح افراد نے رخشان کے علاقے گورگی میں قائم فورسز کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ طویل وقت تک جاری رہا اور فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

دریں اثناء حب میں گزشتہ روز اور گزشتہ شب مسلح افراد کی فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے۔

پہلے واقعے میں حب عدالت روڈ پر پاکستانی جھنڈے فروخت کرنے والے ریڑھی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

دوسرے واقعے میں، گزشتہ شب حب بائی پاس پر پنجابی شہری کی پنکچر کی دکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔
رکھنی: پاکستانی فورسز پر آئی ای ڈی بم حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع.

خاران سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیکریٹریٹ روڈ پر واقع ڈی سی آفس کے قریب دستی بم حملہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق حملہ ڈی سی آفس کے پاس ایف سی کی گاڑی کے قریب اس وقت ہوا جب ایف سی اہلکار ڈی سی آفس میں جاری چودہ اگست کی تقریب میں پولیس پریڈ کی سکیورٹی پر تعینات تھے۔

تمپ ملانٹ فوجی چوکی پر مسلح افراد کا شدید حملہ دس سے زائد دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی بھی آواز سنی گئی۔

مند کے علاقے لبنان میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملہ، 2 دھماکوں کے بعد شدید  فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

مشکے بھنڈکی پاکستانی فورسز کے چوکی پر بڑے ہتھیاروں سے حملہ علاقاہی ذراہع کے مطابق حملہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post