کوئٹہ، جبری لاپتہ ایڈووکیٹ حکیم بلوچ بازیاب ہوگئے

 


کوئٹہ ( ڈیجیٹل میڈیا ) کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے نوجوان وکیل ایڈووکیٹ حکیم بلوچ بازیاب ہوگئے۔
ایڈووکیٹ حکیم بلوچ کو 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب بروری کے علاقے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا تھا اور انہیں جبری لاپتہ کردیا گیا تھا۔ اس واقعے کے خلاف وکلاء برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاج کیا اور ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔
ایڈووکیٹ حکیم بلوچ کی بازیابی کے بعد وکلاء برادری اور اہلخانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور حکام سے تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post