کیچ: پُل آباد میں موبائل ٹاور تباہ، منشیات کے اڈوں پر حملہ، ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ گرفتار

 


کیچ(مانیٹرنگ ڈیسک)  کیچ کے علاقے پُل آباد میں مسلح افراد نے ایک کارروائی کے دوران موبائل ٹاور کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔ کارروائی کے دوران علاقے میں موجود منشیات کے اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اڈوں کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کارروائی کے بعد ڈیتھ اسکواڈ سے تعلق رکھنے والے ایک کارندے کو اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات اور سرکاری موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں حالیہ دنوں میں کیچ اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں کا تسلسل ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post