لسبیلہ ( بلوچستان ٹوڈے ) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے قریب فقیرہ اسٹاپ پر مسافر کوچ اور دو پک اپ گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال اوتھل اور بیلہ منتقل کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔ دونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار کی طرف روانہ تھیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکار پک اپ گاڑی میں اوتھل سے بیلہ جا رہے تھے۔
*ریسکیو حکام کا بیان ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر فوری کارروائی کی گئی، تاہم تصادم کی شدت کے باعث بھاری جانی نقصان ہوا۔