اسلام آباد، لاپتہ افراد اور بی وائی سی رہنماؤں کی رہائی کے لیے دھرنا کو 46 دن مکمل.

 


اسلام آباد ( پریس ریلیز ) ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار رہنماؤں کی رہائی اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف اسلام آباد میں گزشتہ 46 روز سے مسلسل دھرنا دیا جارہا ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد دھرنااس دوران وہ شدید گرمی، بارش، حکومتی دباؤ اور ہراسانیوں کے باوجود اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کا مطالبہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، کامریڈ بیبو بلوچ ،گلزاری بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی اور کامریڈ بیبگر بلوچ کی رہائی کے ساتھ لاپتہ پیاروں کی بازیابی اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا خاتمہ ہے۔ ان کے مطابق طویل دھرنے کے باوجود حکومت اور اداروں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب یا پیشرفت سامنے نہیں آئی۔
اہل خانہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post