اسلام آباد میں بلوچ خاندانوں کا دھرنا 39 ویں روز بھی جاری



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد میں بلوچ خاندانوں کا دھرنا آج مسلسل 39 ویں روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شدید بارش کے باوجود بزرگ خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے تاحال انہیں  پریس کلب کے سامنے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دی۔

دھرنے کے شرکاء کا مؤقف ہے کہ جبری گمشدگیوں کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔ دوسری جانب حکام کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post