شال ،مستونگ ،چمن فائرنگ کے واقعات بچے سمیت 3 افراد قتل ، زیارت میں پکنک منانے والے وکلا پر فائرنگ سے 3 زخمی



شال  (ویب ڈیسک  ) شال کے علاقے سریاب روڈ سیشن

کورٹ کے سامنے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول حلیہ سے بظاہر پاگل لگ رہا تھا۔

 مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔ 


علاوہ ازیں زیارت کے علاقے سخوبی میں پکنک منانے والے وکلاءپر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 وکلاءسمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں صاحبزادہ نثار احمد ایڈووکیٹ اور فیصل قریشی ایڈووکیٹ شامل ہیں جو شدید زخمی ہوئے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں زیارت سے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ۔


علاوہ ازیں مستونگ کھڈ کوچہ میں گزشتہ شب مسلح افراد نے  شکیل احمد شاہوانی نامی شخص  کے ٹھکانے پر مسلح افراد کا چھاپہ بھاگنے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے شکیل احمد شاہوانی ھلاک ہوگیا ۔

دریں اثناء  چمن میں ہوائی فائرنگ سے کیپٹن دروازے کے ساتھ کھڑا 10 سالہ بچہ سر میں ہوائی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post