سردار زادہ یوسف قلندرانی کی عدم بازیابی ، جمعیت خضدار کا ایک بار پھر احتجاج کی ڈیڈلائن، 27اگست کو شاہراہ بلاک کرنے کااعلان کردیا

 


خضدار(نامہ نگار ) جمعیت علمائے اسلام ضلع خضدار نے اپنے پارٹی کے سینئیر نوجوان رہنماءسردار زادہ محمد یوسف قلندرانی کی عدم بازیابی کے خلاف شدید احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے 27 اگست سے این-25 نیشنل ہائی وے کو مکمل طور پر بلاک کرنے اور روڈ پر دھرنا دینے کی کال دے دی ہے۔

یہ اعلان ضلعی سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں ضلع خضدار کے امیر مولانا قمر الدین نے دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے خطاب کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قمر الدین نے کہا کہ سردار زادہ محمد یوسف قلندرانی کی بازیابی کے لیئےمتعدد بار احتجاج اور مذاکرات کئے جا چکے ہیں۔

لیکن حکومتی سطح پر کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے جو پارٹی کارکنوں اور عوام میں شدید اضطراب کا باعث بن رہا ہے۔ "ہم نے پہلے بھی 23 اگست کو روڈ بلاک کرنے کی کال دی تھی، تاہم حکومتی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اب اگر 27 اگست تک سردار زادہ محمد یوسف کی بازیابی نہ ہوئی تو ہم این-25 نیشنل ہائی وے کو مکمل طور پر بلاک کر دیں گے اور روڈ پر دھرنا دیا جائے گا، جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ پارٹی رہنماو¿ں نے الزام عائد کیا کہ سردار زادہ محمد یوسف کی عدم بازیابی سے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پارٹی کارکنان میں بے چینی بڑھ رہی ہیں۔

مولانا قمر الدین نے تمام پارٹی کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ انصاف کی آواز کو بلند کیا جا سکے۔پریس کانفرنس میں شریک دیگر رہنماوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی ہمیشہ سے عوامی مسائل کے حل کے لیئے جدوجہد کرتی آئی ہے، اور یہ احتجاج بھی اسی تسلسل کا حصہ ہے۔

پریس کانفرنس میں مولانا قمر الدین ضلعی امیر جمیعت علمائے اسلام خضدار، مولانا فیض محمد نائب امیر ضلع خضدار، سردار علی محمد قلندرانی،مولانا محمد اسحاق شاہوانی ضلعی نائب امیر، مولانا بشیر احمد عثمانی، مولانا محمد ابراہیم، وڈیرہ عبد الوہاب زہری میجر محمد رحیم، مولانا عبد الغفار ضلعی سالار، مولانا عبد الغنی کرخی ناظم خضدار مولانا فضل الرحمان مینگل،اجلاس میں شریک تھے۔اس پریس کانفرنس سے قبل جے یو آئی کی ضلعی سطح کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں احتجاج کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کو پرامن رکھا جائے گا لیکن اسے موثر بنانے کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ 23 اگست کو دی گئی روڈ بلاک کی کال کو مذاکرات کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا، جہاں حکومتی نمائندوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ سردار زادہ محمد یوسف کی بازیابی کے لیئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تاہم، پارٹی رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ ان یقین دہانیوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے اب دوبارہ احتجاج ناگزیر ہو گیا ہے۔اجلاس میں دیگر پارٹی رہنماءقاری نذیر احمد امیر تحصیل خضدار مولانا عبد المالک ناظم عمومی باغبانہ، ، مولانا عبد الصمد قاسمی ناظم مالیات ضلع خضدار، مولانا عبد الحق مجاہد ناظم اطلاعات ضلع خضدار، مولانا عبد الرزاق محمد زئی، مولوی عبد الکریم مولوی عبد الحکیم مولوی عبد الصبور، اور دیگر نے شرکت کی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post