اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )میں بلوچ یَکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنماؤں کی رہائی اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے مطالبات کے لیے بلوچ خاندانوں کا دھرنا آج 26ویں روز میں داخل ہو گیا۔
دھرنے میں شریک افراد، جن میں بزرگ خواتین اور کم سن بچے بھی شامل ہیں، شدید گرمی میں بغیر کسی عارضی پناہ کے سڑک کنارے موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیمپ لگانے کی اجازت نہ دینے کے باعث مظاہرین کھلے آسمان تلے دن اور رات گزار رہے ہیں۔
اسلام آباد پریس کلب جانے والی سڑک بدستور بند ہے، جو ماضی میں متاثرین کو اپنی آواز بلند کرنے کے لیے مہیا کی جانے والی جگہ سمجھی جاتی تھی۔