اسلام آباد قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ طالب علم جبری لاپتہ



 اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اسلام آباد قابض پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ طالب علم کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ نوجوان کی شناخت سعید ولد عبیداللہ کے نام سے ہواہے، جو قائداعظم یونیورسٹی میں بی ایس ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز (DSS) کے پانچویں سمسٹر کے طالب علم اور بلوچستان کے علاقے پنجگور کے رہائشی ہیں۔ انہیں اسلام آباد ٹول پلازہ سے سادہ لباس میں ملبوس قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد نے ان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گمشدگی اسلام آباد میں بلوچ طلبہ کو نشانہ بنائے جانے والی جبری گمشدگیوں کے ایک تشویشناک سلسلے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام طلبہ، انسانی حقوق کے کارکنان، تنظیموں اور باشعور شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سعید بلوچ کی فوری اور بحفاظت بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post