پنجگور مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کرلیا

 

پنجگور ( ویب ڈیسک ) پنجگور چتکان پرانا تربت روڑ سے دکاندار نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں مبینہ طور پر اغوا تاجران کمیٹی کے صدر فرید نواز کے مطابق محمد شریف ولد شمس الدین سکنہ پنچی کو سفید ایگزیو میں سوار مسلح افراد نے اس وقت اغوا کرلیا جب وہ گاڑی میں اپنے بیٹے کے ہمراہ بازار آرہے تھے، نامعلوم مسلح افراد نے محمد شریف کو اغوا کرنے کے بعد گاڑی اور بیٹے کو چھوڑدیا۔  تاہم  محمد شریف کو ساتھ لے گئے انہوں نے کہا کہ میں نے واقعہ سے متعلق  پولیس کو اطلاع کردی ہے ۔ اگر محمد شریف فوری طور بازیاب نہیں ہوا تو تاجران کمیٹی بھرپور احتجاج کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے ہم محمد شریف کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post