مشکے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 4 افراد جبری لاپتہ،نوشکی ،تمپ دو افراد قتل



آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ضلع آواران کے تحصیل مشکے لاکی سے گزشتہ روز قابض  پاکستانی فورسز اور اس کے مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے گھروں پر دھاوا بول کر چار افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
لاپتہ افراد کی شناخت مجاہد ولد داد کریم، اسد ولد عمر، رشید ولد خدابخش اور ظریف ولد صالح سکنہ لاکی  کے ناموں سے ہواہے ۔



علاوہ ازیں نوشکی گری کے مقام سے ایک نعش برآمد ہوا ہے  ، جس کی شناخت عبد الرشید ولد نور محمد سکنہ قادر آباد کے نام سے ہواہے ،نعش کو ضروری کاروائی کے لیے نوشکی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا،تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

اس طرح کیچ ‏تمپ کے علاقے ملک آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دیدگ ولد داد رحمان نامی نوجوان ہلاک ہواہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post