کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں تھم نہ سکے، مزید 2 نوجوان جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے اجمان ولد امین اللہ نامی کمسن طالب علم کو پاکستانی فورسز نے آج رات نو بجے موسیٰ موڈ سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔
دریں اثنا گوادر کے تحصیل جیونی کے علاقے پانوان سے سمیر ولد عبدالکریم نامی شخص کو پاکستانی فورسز نے رواں ہفتے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ لواحقین نے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔