شال ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ سریاب روڈ موسی کالونی ویگن اڈے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے علی محمد ولد عرض محمد نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔
علاوہ ازیں نوشکی کے علاقے قاضی آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون دم توڑگئی ۔
قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔