مستونگ لواحقین نےنعش شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دے دیا ، رکھنی قتل کے ملزم کی فائرنگ پولیس اہلکار زخمی ،قلات روڈ حادثہ تین افراد زخمی



مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک )

مستونگ علیزئی بائی پاس پر فائرنگ سے جانبحق شخص کے لواحقین کا احتجاج  جاری   نعش
شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے سامنے شاہراہ پر رکھ کر  بلاک کردیا۔ روڈ بلاک سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ورثا ء کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی سے کوئی دشمنی یا رنجش نہیں ہے، ہم مطالبہ کرتےہیں کہ
مقتول کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔



علاوہ ازیں نصیر آباد ، رکھنی پولیس کا دبہ کے علاقے میں 302 کے اشتہاری ملزمان  پر  چھاپہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کے Asi رسول بخش زخمی ہوگیا ،جنھیں  زخمی حالت میں رکھنی ہسپتال منتقل طبی امداد کے بعد ڈیرہ غازیخان کا ریفر کردیا گیا ۔

دریں اثناء  قلات بینچہ کے قریب کار اور ٹرک میں خطرناک تصادم
گاڑی میں امیر جماعت اسلامی سوراب حافظ منیر احمد ماسٹر کبیر احمد اور  بچے موجود تھے۔
زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کیلے کوئٹہ ریفر کردیاگیا۔
زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post