مستونگ ( ویب ڈیسک ) مستونگ کے علاقے عزیز آباد کے رہائشی عبدالواحد ابابکی ولد محمد انور ابابکی دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق زخمی کو ہاتھ اور پاؤں میں گولیاں لگیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق واردات میں ملوث راہزنوں کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایچ او سٹی مستونگ عبدالروف بلوچ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔