ہرنائی جعلی مقابلہ ایک اور لاش کی شناخت جبری لاپتہ عید محمد کے طور پر ہوگیا

 


ہرنائی  ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آج ہرنائی سے برآمد ہونے والے ایک اور لاش کی شناخت جبری لاپتہ شخص کے طور پر ہوا ہے۔

عید محمد مری کو تین ماہ قبل ہرنائی سے فورسز نے گرفتار کر کے جبری لاپتہ کردیا تھا آج ان کی لاش برآمد ہوا ہے جنھیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

یاد رہے آج ہرنائی سنجاوی روڈ طور خام سے چار افراد کی اشیں برآمد ہوگئی تھیں جن کے بارے میں فورسز نے مقابلے میں مارنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ ان میں سے دو کی شناخت پہلے سے جبری لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے اس طرح حسب سابق یہ جعلی مقابلہ ثابت ہوا ہے، جس میں پہلے سے حراست میں لیے گئے افراد کو مارا گیا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post