کولواہ پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان کی تشدد زدہ نعش بر آمد



کولواہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے کولواہ، رودکان میں گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے متعدد علاقائی افراد کو حراست میں لیکر جرک کیمپ منتقل کردیا۔ جہاں دیگر افراد کو بعدازاں رہا کردیا گیا تاہم نواب ولد نوربخش سکنہ رودکان، رود کو تحویل میں رکھا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کے زیرحراست نواب کی نعش برآمد ہوا ہے۔ جسے آدھی رات کو قتل کرنے کے بعد ویرانے میں پھینکا گیا ، جس پر تشدد کے نشانات  پائے گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نعش کی حالت ایسی ہے جیسے مذکورہ شخص بے انتہاء کرنٹ دینے سے جھلس گیا ہو۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post