مستونگ ایف سی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ حملہ

 


مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مستونگ میں واقع سی سی ایم ناکہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post