بولان میں فتنتہ الباکستانی فوج کی لشکر کشی دوسرے روز بھی جاری ہے 7 سرمچاروں کو مارنے کا دعوی ، جنگل نذرآتش

 


بولان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بولان  فتنتہ الپاکستانی فوج کی  درندگی جاری ، سات افراد کو قتل کردیا گیا ، دوران جنگلات کو آگ لگا دی گئی جبکہ مقامی افراد کو زد و کوب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  بولان میں پاکستان فوج کی آپریشن دوسرے روز جاری ہے، مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے۔

بولان کے مختلف علاقے گونی پرا، شور کنڈ، ہناری، لکڑ، جعفری، تیر مڈ اور گردنواح کے علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہیں۔ آپریشن میں پاکستان فوج کی زمینی فوج کو فضائی کمک حاصل ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فوج نے جنگلات کو نذرآتش کردیا ہے جبکہ متعدد مقامی افراد کو حراست میں لیکر زد و کوب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان فوج نے بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران سات بلوچ سرمچاروں کو مارنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بلوچ مسلح تنظیم کے 5 ارکان کو ہلاک کیا گیا ، اسی طرح ایک آپریشن کے دوران ضلع قلات میں مورگند کے علاقے میں بلوچ مسلح تنظیم 2 ارکان کو ہلاک کیا گیا ہے۔

مارے جانے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم خدشہ کے اظہار کیا جارہا ہے کہ ان افراد میں جبری طور پر لاپتہ افراد بھی ہوسکتے ہیں۔ بلوچستان میں متعدد ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جہاں پاکستانی فورسز نے جعلی مقابلوں میں پہلے سے جبری لاپتہ افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post