کوئٹہ ( بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے قافلوں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مسلح افراد نے زامران کے علاقے کنڈ کاپران میں گھات لگاکر پاکستانی فورسز کی گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کی زد میں دو گاڑیاں آئی جس کے نتیجے میں چار اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
مذکورہ علاقے میں مسلسل فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
دوسری جانب قلات سے اطلاعات ہیں کہ منگچر کے علاقے ڈور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق منگچر کے علاقے ڈور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو آرمی اہلکار کو ہلاک تین افراد شدید زخمی۔ واقع ڈور کے قریب ایک باگ پر پیش آیا ہے، مسلح افراد نے قابض پاکستانی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب ایک باگ میں فورسز گھوم رہے تھے۔
حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کی ہے ۔
