بلوچستان مختلف علاقوں فائرنگ کے چار واقعات میں 5 افراد قتل

 


کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک )

کوئٹہ ،قلات ،قلعہ عبداللہ اور خاران میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد قتل ۔تفصیلات کے مطابق
خاران: مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک، ایک زخمی کردیا ،
علاقائہ ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے سرخاران مٹی کراس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اتوار کی شام اس وقت پیش آیا جب نامعلوم حملہ آوروں نے مٹی کراس کے مقام پر دو افراد کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں محمد عرفان ولد غلام فاروق، جو کہ ضلع سبی کے علاقے ڈھاڈر کا رہائشی تھا، موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اور اخلاق احمد ولد غلام فاروق، اسی واقعے میں شدید زخمی ہوئے۔

ابھی تک واقعہ کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔

اس طرح کوئٹہ سریاب روڈ گلیو پمپ سریاب مل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ،تاہم تفصیلات مکمل نہیں مل سکے ہیں ۔

علاوہ ازیں  قلات شادئزئی میں سفید مسجد کے امام عبداللہ نیچاری کے بیٹے کبیر آحمد نیچاری کو نامعلوم مسلح افراد نے شادئزئی روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا،اور فرار ہوگئے تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
دریں اثناء  قلعہ عبداللہ جنگل پیرعلیزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کی شناخت گان ولد ملوک سکنہ جنگل پیرعلیزئی کے نام سے ہوا ہے ،لیویز فورس نے لاش کو ٹراما سینئر میزئی اڈہ منتقل کردیا گیا مزید کارروائی لیویز فورس کرری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post