کوئٹہ قبائلی رہنماء بھائی اور دوست سمیت فائرنگ میں زخمی دیگر واقعات میں 3 افراد قتل

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ کُرد قبیلہ کے سربراہ سردار ربنواز کُرد انکے بھائی حاجی عمیر نواز کُرد اور ایک ساتھی حاجی عمر  کو نامعلوم افراد نے سریاب روڈ پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔
واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں ۔

دوسری جانب مستونگ میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے  سید احسان شاہ ولد منظور شاہ، نامی شخص  قتل ہوگیا۔
علاوہ ازیں تربت سٹی سے متصل بس ٹرمینل کے قریب واقع بانک چڑھائی کے قریب سے ایک نوجوان کی نعش برآمد ہوا ہے ۔

تاہم لاش کی شناخت اب تک نہ ہو سکی ہے ،شناخت کیلئے اسے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
دریں اثناء  تربت سٹی کے علاقے ملائی بازار میں موبائل فون ٹاور کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جابحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت طاہر رحمدل کے نام سے ہوا جو ملائی بازار تربت کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post